ایران میں جنسی زیادتی و قتل کے مجرم کو سرعام تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

تہران، (مشرق نیوز)ایران میں جنسی زیادتی و قتل کے مجرم کو سرعام تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

شمال مغربی شہر بوکان میں متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کی درخواست پر مجرم کو سرعام پھانسی دی گئی

جج نے کہا سفاک ملزموں کو عبرت کا نشانہ بنایا جانا چاہیے، رازداری اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔