لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے آبادی کی روزبروز بڑھتی شرح معاشی و سماجی وسائل کی جڑ بن چکی ،آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کےلئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا غربت،چائلڈ لیبر،صحت،تعلیم کی عدم دستیابی اور غذائی قلت کی بنیادی وجہ آبادی کا بے ہنگم پھیلاو ہے،خدشہ ہے چند دہائیوں تک میسر وسائل ملکی ضروریات کوپورا کرنے سے قاصر ہوں گے،موسیماتی تبدیلی و بڑھتی آبادی کا سدباب کرکے پاکستان ترقی کی رفتار کو تیز تر کر سکتا ہے، صحت و تعلیم کی سہولتوں کےلئے آبادی ،وسائل کے تناسب کو مد نظر رکھنا ہوگا۔
دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نواز نے کوئٹہ سے پنجاب آنیوالی بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہادکھ کی گھڑی میںسوگوار خاندانوں کےساتھ ہیں۔
آبادی کی بڑھتی شرح معاشی و سماجی وسائل کی جڑ ،قابو پانا ہوگا،مریم نواز



















