پاک امریکہ تجارتی مذاکرات میں بڑی کامیابی،اہم مفاہمتی معاہدہ طے
اسلام آباد،واشنگٹن:(بیورورپورٹ)پاک امریکہ تجارتی مذاکرات میں بڑی کامیابی،اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سیکرٹری تجارت جاوید پال کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں 4 روزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کرلیے اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک پر اصولی اتفاق ہو چکا تاہم باضابطہ اعلان تب ہوگاجب امریکہ اپنے دیگر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ جاری مذاکرات کو حتمی شکل دے گا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات نہ صرف کامیاب رہے بلکہ فریقین نے وسیع اقتصادی تعاون کے فریم ورک پر بھی اتفاق کر لیا،معاہدے کے تحت امریکی خام تیل کی پاکستان درآمد میں اضافہ ممکن ، کان کنی، توانائی اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے دروازے کھلیں گے،ذرائع کے مطابق 9جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل کامیابی پاکستانی مصنوعات بالخصوص ٹیکسٹائل ،زرعی اشیا پر دوبارہ بھاری ٹیرف عائد
ہونے کے خطرے کو ٹال سکتی ہے،اہم معاہدہ امریکی ایکسپورٹ،امپورٹ بینک کے ذریعے دو طرفہ معاشی شراکت داری کو مزید وسعت دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے



















