خانکندی،باکو:(مشرق نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر آبی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی،پاکستان کاپانی روکناجنگ کے مترادف ہوگا،پاک فوج نے مثالی جرات، پیشہ وارانہ مہارت کےساتھ اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔
آذر بائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، پاکستان کا پانی روکنے کا بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، بھارتی اقدامات کا مقصد علاقائی امن کو نقصان پہنچانا تھا،پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا اور سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کرنا ناقابل قبول ہے،عالمی ثالثی عدالت نے فیصلے میں بھارتی اقدامات کو مسترد کر دیا۔
شہبازشریف نے کہاغزہ کو تباہی کا سامنا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے غزہ میں انسانیت کا وجود ہی نہیں، قحط سالی ،فاقہ کشی اور امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، پاکستان دنیا میں کہیں بھی بےگناہ لوگوں پرظلم کرنےوالوں کےخلاف کھڑا ہے،غزہ ہو یا مقبوضہ کشمیر، مظلوم عوام کیساتھ ہیں،ماحولیاتی چیلنجز نے لاکھوں لوگوں کے روزگار کوخطرے میں ڈال دیا ، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا،3کروڑ30لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ،املاک کو بہت نقصان پہنچا، فلیش فلڈز بھی دل دہلا دینے والی تباہی مچاتے ہیں،پگھلتے گلیشئرز، شدید گرمی، سیلاب ودیگر چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے پالیسی وضع کرلی،بحالی و تعمیر نو کےلئے 4نکاتی پلان پر توجہ مرکوز ہے۔
وزیراعظم نے کہا ترقی کے عمل میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے رکن ممالک کےساتھ اجتماعی کاوشوں میں شرکت پر فخر ہے، علاقائی تعاون و مشترکہ خوشحالی کیلئے ٹیکنالوجی کی ترقی ناگزیر ہے ، بڑھتے باہمی انحصار اور علم کی وسعت کا نیا دور شروع ہو رہا ہے،موسمیاتی مسائل اجتماعی اقدامات کے متقاضی ہیں،پائیدار نمو کےلئے موسمیاتی فنانسنگ کو فعال کرنا بہت اہم ہے،توانائی کوریڈورز اور ایکو ٹورازم کےلئے اقدامات تیز کرنا ہوں گے۔
شہبازشریف نے کہابدامنی پیدا کرنے والی قوتیں اپنے مقاصد کےلئے خطے میں عدم استحکام چاہتی ہیں، ایران پر غیر قانونی و غیر منطقی اسرائیلی حملے رجحان کا سب سے حالیہ مظاہرہ تھے، پاکستان ایران کےخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بدقسمت واقعہ کے بعد بھارت نے غیر ذمے داری کا مظاہر کیا،اقدامات کامقصدعلاقائی امن کو نقصان پہنچانا تھا، دنیا نے پاکستانی عوام ،بہادر افواج کے پختہ عزم کامشاہدہ کیا،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے مثالی جرات ،پیشہ وارانہ مہارت کےساتھ اشتعال انگیزی کاجواب دیا، بھارتی جارحیت کے بعد ای سی او ملکوں کی جانب سے پاکستان کےساتھ یکجہتی پر مشکور ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ای سی او خطے کو تاریخی ہم آہنگی پر استوار کرتے ہوئے بہتر مستقبل کی تشکیل کرنی چاہیے،تاریخ، ثقافت ،پکوان کے سنگم لاہور کو 2027 کےلئے ای سی اوسیاحت کا دارالحکومت قرار دینے پرشکر گزار ہوں،لاہور پاکستان کا ثقافتی دل ہے، یقین دلاتا ہوں لاہور تمام مہمانوں کو مسحور کر دے گا، تمام معزز مہمانوں کو لاہور کے دورے کی دعوت دیتا ہوں،ای سی او کو علاقائی انضمام کے قابل اعتماد ذریعے کے طور پر دیکھنا ہوگا،پاکستان ازبکستان کی تعاون کے سٹریٹیجک اہداف 2035 کی تجویز کی حمایت کرتا ہے، آئیے عہد کریں اپنی یکجہتی ، تعاون کو بڑھائیں گے، عالمی چیلنجز کو قبول کریں گے،اجتماعی توانائیوں کو مستقبل کی جانب موڑیں گے کیونکہ اجتماعی توانائی لوگوں کےلئے امن، ترقی اور خوشحال زندگی کی ضمانت دیتا ہے۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف کی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات ہوئی،دونوں رہنماوں نے تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور تعلقات مزید مضبوط بنانے کےلئے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ہونےوالی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا،ملاقات میں ایران کےخلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر اعظم نے ایرانی صدر پزشکیان کی قیادت و حالیہ بحران کے دوران جنگ بندی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ایران کے عوام ،حکومت کےساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہراتے ہوئے خطے میں امن کےلئے مذاکرات ،سفارت کاری کے ذریعے ملکر کام جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا،ایرانی صدر پزشکیان نے حالیہ بحران کے دوران عالمی فورمز سمیت ایران کےلئے پاکستان کی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا اور تنازع کو کم کرنے میں پاکستان کے اہم کردار پر شکریہ ادا کیا،شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ایرانی سپریم لیڈر کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان ،وزیراعظم نے ملاقات میںدوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماوں نے تمام اہم شعبوں میں تعلقات میں بامعنی پیشرفت کےلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، دفاع، توانائی، علاقائی روابط ،سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا،اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے پر اتفاق ہوا تاکہ دونوں رہنماوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کو جلد حتمی شکل دی جا سکے،شہباز شریف نے خطے میں امن، استحکام و پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف آگے بڑھانے کےلئے ترکیہ کےساتھ ملکر کام کرنے کےلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں پاکستان ،ازبکستان نے تجارت ،سرمایہ کاری، باہمی روابط، توانائی، علاقائی سلامتی، ثقافت و عوامی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماوں نے پاکستان ، ازبکستان کے مابین دوطرفہ و کثیرجہتی سطحوں پر جاری مضبوط تعاون پر اظہار اطمینان، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، تہذیبی اور تاریخی تعلقات پر بھی زور دیا۔
قبل ازیں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی ملے، ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد ،پاکستانی وفد کے دورہ لاچین میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا،صدر الہام کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا،ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے تجارت ،سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے امکانات پر ہونےوالی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
شہباز شریف نے بھارت کےساتھ حالیہ تنازع کے دوران مستقل حمایت کرنے پر صدر آذربائیجان کاشکریہ اد ا کرتے ہوئے کہاپاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کاساتھ دیا،قیادت کی حالیہ بات چیت باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی میں معاون ثابت ہوئی ۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















