اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے ریاست کو چیلنج ہے میری حکومت گرا کر دکھاو،سیاست چھوڑدونگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ ودیگر قائدین کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاویسے تو ریاست ماں ہوتی ہے مگر ریاست فرعونیت دکھا رہی ہے ،تم غیر آئینی مارشل لا، گورنر راج تو ماضی میں لگا چکے ہو اب تمہاری طاقت، اختیارات کو چیلنج کرتا ہوں، بندوں کو جیلوں میں ڈال دو، سارا زور لگا کر خیبرپختونخوا حکومت گرا کر دکھاو،قانونی و آئینی طریقے سے تم حکومت ختم نہیں کرسکتے،کسی کی اتنی اوقات نہیں عمران خان کے لوگوں کو توڑ دے،بانی کی رہائی کےلئے اپنا تن ، من دھن لگا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاحقیقی آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اتحاد کا پیغام ہے، تحریک انصاف میں دراڑپیدا کرنا مخالفین کی بھول ہے،9مئی عمران خان،پی ٹی آئی کیخلاف سازش تھی،مجھے گرفتارکرکے بانی کےخلاف بیان دینے کےلئے دباو ڈالا گیا،خیبر پختونخوا میں گورنرراج لگانا ہے تولگا کردیکھ لیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حملہ ہے،کے پی حکومت ، اختیار سب بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے جب چاہیں حکومت گرانے کا حکم دے دیں،عمران خان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بات چیت اختیار والوں سے چاہتے ہیں،ڈنڈے کے زور پر ملک چلا رہے ہیں ،سب کو معلوم ہے ن لیگ یا پیپلزپارٹی کی کیا حیثیت ہے،محرم کے بعد ملک گیر سطح پر سیاسی تحریک شروع کرینگے ،گولیاں چلیں تو جواب بھی ویسے ہی آئے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہا جاتا ہے مٹی ڈالو اور آگے بڑھو ، 8فروری کو عوام نکلے تاریخی دن تھا،سیاسی جنگ لڑتے رہیں گے پیچھے نہیں ہٹیں گے،سیٹیں چھین لینے سے جنگ ختم نہیں ہوگی۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکسی سے ذاتی اختلاف نہیں،ہمیشہ مذاکرات پر زور دیا،شوق رکھنے والے خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لا کر دیکھ لےں،شیخ وقاص اکرم نے کہاجیلوں میں قید کارکنوں کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہےں، چیف جسٹس اموات کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن بنائیں۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















