لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ پولیس کا اپنا ہی سسٹم رائج، افسران کی طرف سے 900 لیٹر سے پٹرول سے بڑھ کر منہ مانگے ایندھن کی وصولی، صوبائی دارالحکومت میں واقع تھانوں کی گشت کرنے والی گاڑیوں کو 10 لیٹر تیل کی پرانی روایت تاحال جاری و ساری، کارکردگی صفر، سہولیات اور مراعات کی بھر مار، حصول انصاف کا تقاضا کرنے والی عامتہ الناس کی ذمہ داری پیٹرول دیں، ملزمان کو پکڑ یں گے بھی اور جیل میں بھی بند کریں گے۔ صوبائی دارالحکومت میں واقع قائم پولیس سٹیشنوں کی وہی ابتری اور رام کہانی، پیٹرول کا بوجھ مدعی کے کھاتے میں جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی کھلی موجیں، 900 لیٹر کے بجائے کھلا پیٹرول حکومت پنجاب کے کھاتے میں محکمہ پولیس کا پرانا سسٹم آج تک رائج، تھانوں کی سطح پر انویسٹی گیشن ونگ آپریشن ونگ کو کم پیٹرول کی وجہ سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے موبائل گشت گاڑیاں تاحال اسی بوسیدہ نظام کا حصہ، محکمہ پولیس کے سینئر، جونیئر افسران کا پٹرول کے حوالہ سے عقدہ حل نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کے اعلی افسران کیلئے حکومت پنجاب نے کھلا پیٹرول دینے کا اعلان کر دیا ،900لیٹر کی شق کو ختم کرتے ہوئے جنتا پیٹرول چاہئے ملے گا جبکہ لاہور کی سطح پر قائم پولیس سٹیشنوں پر پیٹرول کا سارا بوجھ عوام کی جیبوں پر مدعی مقدمہ رلنے لگے ،ریڈ کرنے اور ملزمان کو پکڑنے کیلئے ہمارے پاس تو کچھ بھی نہیں تھانہ کی سطح پر گشت کرنے والے افسران عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ محکمہ پولیس کے ایس ایس پی ڈی ایس پی اور ڈی آئی جی رینک کو حکومت کا کھلا پیٹرول اور تھانہ کی سطح پر پیٹرول عوام کے کھاتے میں پڑ گیا،محکمہ پولیس کے آپریشن ونگ اور انویسٹی گیشن ونگ اورتھانہ کی سطح پر فی تھانہ دس لیٹر تیل جبکہ پولیس افسران کو ملنے والی تیل کی شق کا ختم ہو کر کھلے پیٹرول کی آفر نے کئے سوالات کھڑے کر دیئے،اس بارے میں ذمہ داران سے موقف کیلئے موبائل رابطہ کیا گیا مگر بات نہ ہو سکی اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من وعن شائع کریگا۔
تیل کا کوٹہ لیکر بھی پولیس کی سائلین سے ایندھن وصولی



















