بارشوں کی تباہ کاریاں،ملک بھر میں 38افراد لقمہ اجل


لاہور: (خبر نگار)بارشوں کی تباہ کاریاں،ملک بھر میں 38افراد لقمہ اجل،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق کے پی19،پنجاب12،سندھ،بلوچستان میں 7افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی ہوگئے۔

ادھر لاہور میںتیز آندھی کےساتھ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ،سڑکیں تالاب کامنظر پیش کرتی رہیں،ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہونے سے کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے،محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کا سلسلہ یکم جولائی تک رہے گا۔