اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاہے کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے،فوج کو سیاست میں ملوث نہ کریں، اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں ۔
بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، آپس میں بات کرنا سیاستدانوں کا کام ہے،فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،بغیر کسی ثبوت کے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مفروضوں پر توجہ دینے سے اجتناب کیا جانا چاہیے، سٹرٹیجک غلط فہمیوں کا شکار لوگ اپنا ذہن صاف کریں،بلوچستان کے لوگ پاکستان کےساتھ ہیں، کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے،بلوچستان میں جو دہشتگرد کام کر رہے ہیں وہ کس کو نشانہ بنا رہے ہیں؟ وہ براہ راست مقابلے سے گھبراتے ہیں،سب سے پہلے بیانئے، جھوٹ اور سچ میں فرق کرنا ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا سیاسی مقاصد کےلئے فوج کےخلاف بہت سی افواہیں ، مفروضے پھیلائے جاتے ہیں، معرکہ حق آیا تو کیا فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ قوم کو کسی پہلو میں کمی محسوس ہوئی؟،وابستگی پاکستان کے عوام کی علاقائی سالمیت ،خودمختاری اور پاکستانیوں کے تحفظ سے ہے،فوج متعدد مواقع پر سیاسی حکومت چاہے وہ وفاقی ہو یا صوبائی کے احکامات و ہدایات پر عمل کرتی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا بلوچستان ،پاکستان ایک ہیں،کوئی علیحدگی نہیں ،حکومتیں صوبے کے لوگوں کی خوشحالی کےلئے مختلف شعبوں میں دن رات کام کر رہی ہیں،فوج جبری گمشدگیوں کی اجازت نہیں دیتی، حکومت ہر ایک ایک لاپتہ بندے کو تلاش کرنے میں لگی ہے، کسی کے پاس حق نہیں کسی بھی شخص کو غائب کرے، اٹھائے اور حبس بے جا میں رکھے،مکمل طور پر آزاد و بااختیار کمیشن لاپتہ افراد کے کیسوں پر کام کرنے کےلئے مامور ہے، البتہ پاکستان میں قانون کے نظام کو موثر و بہتر کرنے کی ضرورت ہے،ترجیح پاکستانی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ،ایک پاکستانی کی زندگی ہزاروں افغانیوں سے مقدم ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا رائے کے اظہار کےلئے مادر پدر آزادی پاکستان سمیت دنیا میں کہیں بھی نہیں ، افغانستان سے درخواست ہے اپنی زمین کو پاکستان کو کےخلاف استعمال نہ ہونے دے۔
کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، فوج کو سیاست میں ملوث نہ کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر



















