بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے امریکہ کےساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا معاہدے کے تحت امریکہ تجارت پرعائد پابندیاں ختم کرے گا،بیجنگ برآمدی کنٹرولز کے تحت اشیا کا جائزہ لے کر منظوری دے گا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا دونوں ممالک نے جنیوا معاہدے کے نفاذ کےلئے فریم ورک پر بھی اتفاق کیا ،حالیہ لندن مذاکرات کے بعد تفصیلات کی توثیق کی گئی ،امید ہے امریکہ ،چین ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، اقتصادی و تجارتی تعلقات صحت مند، مستحکم اور پائیدار انداز میں آگے بڑھیں گے۔
امریکہ پابندیاں ختم کرےگا،چین نے تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی



















