سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

کراچی: (بیورورپورٹ) سٹاک مارکیٹ میں مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، 600 سے زائد پوائنٹس اضافے کےساتھ 100انڈیکس ایک لاکھ 23 ہزار 417 پوائنٹس کی سطح پر جاپہنچا،بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی چھاگئی جو اختتام تک برقرار رہی ،انڈیکس 715 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 22 ہزار 46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔