دبئی (مشرق نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے سعودی عرب کی ٹی20 لیگ کو شروع ہونے سے قبل ہی بڑا دھوکہ دیدیا۔ برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کا اپنی ٹی20 لیگ کیلئے 400 ملین امریکی ڈالر میں کروانے کا منصوبہ بنایا تھا، اسے بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اپنی لیگز بچانے کیلئے اسکی حمایت سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں بورڈز نئی لیگ کی مخالفت کرنے پر متحد ہوگئے ہیں اور اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو "نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ" جاری نہیں کریں گے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ا?ئی سی سی) میں لابنگ کے ذریعے لیگ میں کھلاڑیوں جانے سے روکنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ادھر کرکٹ آسٹریلیا لیگ میں سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجوزہ کرکٹ لیگ میں 8 ٹیمیں ہوں گی اور اس کو ٹینس کے ماڈل اور گرینڈ سلیمز کے طرز پر رکھنے کی تجویزہے اور حصہ لینے والی ٹیمیں سال بھر 4 مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گے اور اسی طرح ٹیموں کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا بنیادی مقصد نجی سرمایہ کار کے ذریعے کیش فلو سے منافع کمانا ہے کیونکہ بگ بیش لیگ میں شریک فرنچائزز گورننگ باڈی اور ریاستوں کی ملکیت ہیں۔ دوسری جانب انڈین پریمئیر لیگ 12 بلین امریکی ڈالر جبکہ انگلش بورڈ کی لیگ دی ہنڈریڈ اپنی ٹیموں کے 49 فیصد حصص فروخت کرکے اپنے خزانے بھرنے کا تیار ہیں۔
قبل ازیں 3 سال قبل کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنی ایس اے ٹی20 لیگ کی فرنچائزز کو بھارتی مالکان کے بیچ کر 136 ملین ڈالر سے زائد کی رقم اکٹھا کی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ اسوقت جے شاہ ہیں، جو بھارتی بورڈ کے سابق سیکریڑی ہیں، انکا بھی بورڈ کی خواہشات کے خلاف جانے کوئی امکان نہیں ہے۔
بھارتی اور انگلش بورڈز کا اپنی لیگز بچانے کیلئے سعودیہ کو بڑا دھوکہ



















