جنوبی وزیرستان: ایف سی اور مسلح افراد میں فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، 4 افراد زخمی

پشاور (مشرق نیوز) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق یہ واقعہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے منڈیکول میں پیش آیا۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد تحصیل برمل سے وانا آ رہے تھے، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔