ایران کی امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر ڈرون ،میزائلوں کی بارش ،متعدد زخمی

تہران:(مشرق نیوز)ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر ڈرون ،میزائلوں کی بارش کر دی ،90 افراد زخمی ہو گئے۔

پاسداران انقلاب نے کہااسرائیل پر جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا۔ حیفہ،تل ابیب میں اسرائیل کے 14 سٹرٹیجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیل کے شہروں، قصبوں اور علاقوں میں جنگی سائرن بج اٹھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل پر جوابی حملے میں پہلی بار جدید خیبر میزائل استعمال کیا گیا،خیبر میزائل خرمشہر میزائل فیملی کی تازہ ترین نسل ،2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا اوربغیر کسی پیچیدہ لانچر کے گہرائی میں موجود سٹرٹیجک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔