ٹرمپ کاایران پرحملہ موخرکرنے کافیصلہ یورپی دباﺅ،عاصم منیر سے ملاقات کانتیجہ

دوحہ:(مشرق نیوز)الجزیرہ تجزیہ کار نے کہاہے ٹرمپ کاایران پرحملہ موخرکرنے کافیصلہ یورپی دباﺅ،سید عاصم منیر سے ملاقات کانتیجہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی موقف ،ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات نے امریکی پالیسی سازوں کو گہرے غور و فکر پر مجبور کر دیا،لکھے گئے تجزئیے میں کہا گیایورپی ممالک خصوصاً فرانس کی جانب سے اسرائیل ایران کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ۔

دباونے واشنگٹن میں پالیسی سازوں کو ایران کےخلاف ممکنہ اقدامات پر 2، 3بار سوچنے پر مجبور کر دیا،ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ سفارتی دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ ممکنہ طور پر یورپی دباو ،پاکستانی آرمی چیف سے حالیہ ملاقات کا نتیجہ ہے،تجزئیے کے مطابق امریکہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر بمباری کی مہم میں شامل ہوتا ہے تویورپی حمایت کی ضرورت پڑے گی،ٹرمپ واقعی ایران کو توڑنا چاہتے ہیں یا حکومت تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو بوجھ خود اٹھانا پڑے گا۔