کمر شل پراپرٹی پر4فیصد رینٹل مقرر کرنے کی تجویز واپس

اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے کمر شل پراپرٹی پر 4 فیصد رینٹل مقرر کرنے کی تجویز واپس لے لی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا ،مرزااختیار بیگ نے کہا کمرشل پراپرٹی پر رینٹل کی شرح کو کم کیا جائے ، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا رینٹل کو کم نہیں کیا جا سکتا، پہلے ٹیکس افسروں کے پاس رینٹل مقرر کرنا کا اختیار تھا اگر کمیٹی اختیار نہیں دینا چاہتی تو تجویز واپس لے لیتے ہیں،کمیٹی نے کمرشل پراپرٹی کا 4 فیصد رینٹل مقرر کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔