دماغ ٹھنڈا رکھیں:برطانوی وزیراعظم کاٹرمپ کو مشورہ


لندن:(مشرق نیوز)برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغ ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ دےدیا۔

کیئر سٹارمر نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پرنشریاتی اداروں سے بات کرتے ہوئے کہا محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں،متحارب فریق پیچھے ہٹیں،سب بشمول برطانیہ، ایران کے جوہری پروگرام پر بہت فکر مند ہیں ،اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن غزہ میں پھیلنے والے تنازع اور معیشت پر پڑنےوالے اثرات سے بچنے کےلئے کشیدگی میں کمی کی ضرورت ہے۔