خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کےلئے 36 ارب کا ترقیاتی پیکیج منظور، بجٹ کی منظوری بانی دینگے:گنڈا پور

اسلام آباد، پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کےلئے 35.97 ارب کا ترقیاتی پیکیج منظور کرلیا گیا،وزیراعظم کی منظوری سے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج دیا گیا، پیکیج پسماندہ علاقوں میں پائیدار ترقی اور دیرپا استحکام کو یقینی بنائے گا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا وفاقی حکومت کے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے برائے سابق فاٹا کا حصہ ہے، پیکیج وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 25-2024 کے تحت نافذ العمل ہے، موجودہ پیکیج کے بعد رواں مالی سال میں مختص رقم 42.315 ارب ہو گئی، ضم شدہ اضلاع کیلئے 35 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی راہ ہموار کی ہے، محض اعداد و شمار نہیں امید کا پیغام ہے،اعلیٰ سطح کی کمیٹی فنڈز کی نگرانی کرے گی ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کمیٹی کی سربراہی کرینگے،دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے عمران خان کا پیغام آیا بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی،بانی پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور سپورٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں اور پیغام دیتا ہوں، پاکستان ایمان اتحاد اور نظم وضبط پر معروض وجود میں آیا، پی ٹی آئی ایمان اتحاد، نظم و ضبط اور خوداری پر بنائی گئی، یہ بات یاد رکھیں بانی نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق کی بات کی، پارٹی کے اندر اور باہر ایسے لوگ ہیں جو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہاوت ہے اگر تم ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے تو ان کےساتھ شامل ہو جاو¿ اور اگر نہیں ہارا سکتے تو ان کو کنفیوژ کرو، عمران خان کا پیغام آگیا ہے بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی، دشمنوں نے بانی پی ٹی آئی کی منتخب حکومت کےخلاف سازش کرنے کی کوشش کی، اس طرح دیگر حکومتی معاملات پر غلط بیانی اور گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، یادرکھیں ہم سب ایک ہیں، ہمارا لیڈر ایک ہے، ہماری نیت بھی ایک ہی ہونی چاہیے، جب تک ہماری نیت ایک نہ ہو مقصد حاصل نہیں ہوسکتا، سب مل کر اتفاق اور اتحاد پیدا کریں اور ان کا مقابلہ کریں، یہ لوگ سب کے سامنے واضح ہوچکے ہیں ان کو پہچان کر اب فکس کریں۔