کاہنہ، پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کا ہولناک قتل

لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ کے نور پارک میں دوہرے قتل کی ہولناک واردات نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر میاں بیوی کو بیدردی سے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول جوڑے نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی ،پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ،ایس ایچ او کاہنہ کے مطابق کاہنہ کے علاقے آہلو روڈ نور پارک میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ کاہنہ کے علاقے میں دوہرے قتل کی واردات پولیس کے مطابق مقتول جوڑے نے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی۔ واقعہ کے بعد نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتولین کی شناخت 20 سالہ انیسہ بی بی اور 25 سالہ پیر محمد کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر پولیس کو شبہ ہے کہ یہ واردات غیرت کے نام پر کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلووں سے تفتیش جاری ہے اور جلد حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے،ایس پی ماڈل ٹاﺅن اخلاق اللہ تارڑ نے مشرق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔