اسرائیل پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا،اسحاق ڈار


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے جنگ مذاق نہیں،مسلح افواج الرٹ،اسرائیل کی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں،اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ایٹمی ہتھیار دفاع کےلئے ہیں، ایران اسرائیل کشیدگی پرپاکستان سے جعلی خبریں منسوب کی جارہی ہیں۔

سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا اب بھی وقت ہے اسرائیل کو روکا جائے تو ایران مذاکرات پر تیار ہے، بات چیت میں سہولت کاری کریں گے،پاکستان پر نیتن یاہو کا پرانا بیان چلایا جارہا ہے ، وزیر دفاع خواجہ آصف کا فیک کلپ بھی چلایا گیا، نیتن یاہو کا بیان 2011 کا بھی ہے تو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ جرم ہے، پاکستان کا جوہری و میزائل پروگرام اپنی سرحدوں کے دفاع اور خطے میں استحکام کےلئے ہے،پاکستان نے اسرائیل پر ایٹمی حملے کاکوئی بیان نہیں دیا، فیک نیوز پر چیزوں کو کلیئر کرنا چاہیے،بہت گمراہ کن اور غلط خبریں پھیل رہی ہیں، وزارت خارجہ پر فیک نیوز اور اے آئی جنریٹڈ تصویر بنائی گئی، دفتر خارجہ نے ایران اسرائیل کشیدگی پرکوئی بیان نہیں دیا۔