ایران سے انخلا تیز،مزید 670 پاکستانیوں کی واپسی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایران سے انخلا تیز،مزید 670 پاکستانیوں کی وطن واپسی،زائرین،طلبہ،مزدو ر شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 3الگ الگ گروپس میں مجموعی طور پر سینکڑوں پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچے،متعلقہ اداروں ،پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں سے بحفاظت واپسی ممکن ہوئی، دفتر خارجہ اور متعلقہ وزارتیں عمل کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ ہر پاکستانی کو جلد از جلد بحفاظت وطن واپس لایا جا سکے۔



















