شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کااعلان مہنگائی بڑھ سکتی ہے:سٹیٹ بینک

کراچی:(بیورورپورٹ)سٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کااعلان کرتے ہوئے کہا علاقائی جغرافیائی تنازعات سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کےلئے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق مئی 2025 میں افراط زر 3.5 فیصد رہی، مہنگائی میں معمولی کمی ہوئی،امید ہے مہنگائی آگے چل کر آئندہ مالی سال کے دوران مستحکم ہوجائےگی،اقتصادی نمو بتدریج بڑھ رہی ہے، تجارتی خسارے میں مستقل اضافہ ہوتاجارہا ،لی رقوم کی آمد کمزور ، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 11.7 ارب ڈالر ہوگئے، جون 2025 کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کی حقیقی جی ڈی پی نمو 2.7 فیصد بتائی گئی ہے، آئندہ مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد ہے،حالیہ بجٹ کے اقدامات کا مہنگائی کے منظرنامے پر محدود اثر پڑے گا، مہنگائی میں کچھ قلیل مدتی اتار چڑھاو کی توقع ہے، تجارتی خسارے میں اضافے کے باوجود اپریل میں کرنٹ اکاو¿نٹ متوازن رہا، دوسری ششماہی کے دوران معیشت کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوا، اہم فصلوں کی پیداوار میں خاصی کمی ہوئی، زراعت کے شعبے نے رواں مالی سال کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اپریل 2025 میں جاری کھاتہ تقریباً متوازن رہا۔