کے پی میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کے پی میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کے پی میں 2 مختلف آپریشن کیے ،پہلا آپریشن شمالی وزیرستان، دوسرا پشاور میںکیا گیا،سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کی، مارے گئے خوارجیوں میں حارث اور بصیربھی شامل تھے، بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،سکیو رٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔

ادھر صدر آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔