تل ابیب:(مشرق نیوز)تازہ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے جذباتی بیان دیتے ہوئے کہاانتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہاایرانی حملوں میں یہودی و عرب، اسرائیلی شہری اور نئے آنےوالے تارکین وطن، بچوں، خواتین، بزرگوں اور مردوں سمیت متعدد افراد مارے گئے،سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ،المناک نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں،زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کے ملنے کےلئے دعا گو ہوں،ملکر سوگ منائیں گے۔
انتہائی مشکل صبح ، ملکر سوگ منائیں گے، اسرائیلی صدر



















