لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاایک اور انقلابی قدم،صنعتی ،مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کااعلان کردیا۔
کارکنوں کے بچوں کو کامسیٹ یونیورسٹی کے 7 کیمپس میں داخلہ دیا جائےگا، فیس پنجاب حکومت ادا کرے گی،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے کارکنوں سے درخواستیں طلب کر لیں،پنجاب میں ورکرز کے بچے کامسیٹ یونیورسٹی اسلام آباد، سب کیمپس ایبٹ آباد، واہ کینٹ، اٹک، لاہور، ساہیوال اور وہاڑی میں پڑھ سکیں گے۔
معذور ،فوت شدہ ورکرز کے بچوں کو بھی کامسیٹ یونیورسٹی میں مفت تعلیم کی سہولت دی جائے گی،رجسٹرڈ ورکرز اسلام آباد کیمپس میں 9 جولائی، لاہور کیمپس 17 جولائی، واہ کینٹ ،ایبٹ آباد 4 اگست، وہاڑی ، اٹک 11 اگست اور ساہیوال میں 15 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں،درخواست فارم کےساتھ ورکر کا قومی شناختی کارڈ، رجسٹرڈ سرٹیفکیٹ، طالبعلم کا قومی شناختی کارڈ یا ب فارم، سوشل سکیورٹی کارڈ یا اولڈ ایج بینیفٹ کی کاپی منسلک کرنا ہوگی، ورکرز کے بچے کامسیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کر کے ڈاکیومنٹس ایڈمیشن فارم میں جمع کرائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ورکر سر کا تاج ہے، تعلیم ،صحت سمیت ہر سہولت دیں گے، پنجاب کے ہر ورکر کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے دروازے کھول رہے ہیں، کوئی بچہ چاہے مزدور کا ہے اب تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے ایسے تاریخی اقدامات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
مریم نوازکاایک اور انقلابی قدم،پنجاب میں صنعتی ،مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے مفت تعلیم



















