واشنگٹن:(بیورورپورٹ)سفارتی کمیٹی کے سربراہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہابھارت میں کہیں بھی دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہو تو مطلب جنگ سمجھا جاتا ہے،24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی بند کرنے کا عندیہ وجودی خطرہ ہے،صدر ٹرمپ بھارت کو جامع مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کردار ادا کریں،بات چیت پر مودی حکومت کی ہچکچاہٹ معنی خیز ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے انٹرویو اور امریکی قانون سازوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان ہاوس واشنگٹن میں امریکی قانون سازوں کے اعزاز میں عشائیہ و استقبالیہ دیا گیا،13 سے زائد امریکی اراکین کانگریس نے شرکت کی۔
بلاول بھٹو نے کہا مشن امن ہے، بات چیت سے مسائل کا حل چاہتے ہیں، جنوبی ایشیا پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہے، بھارت دہشتگردی کے نام پر بغیر ثبوت جنگ کی دھمکیاں دیتا ہے، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی وجودی خطرہ ہے،بھارت نے پانی بند کیا تو اعلان جنگ کے مترادف ہوگا۔
چیئرمین پی پی نے کہاجنگ بندی خوش آئند ضرور لیکن محض آغاز ہے،امریکہ کی مدد نہ ہوتی تو جنگ بندی ممکن نہ تھی، ٹرمپ حکومت پاک بھارت بامقصد مذاکرات میں مدد دے، امریکہ امن مشن میں ساتھ دے اور اپنی قوت امن کے پیچھے لگا ئے تو بھارت کو سمجھا سکتا ہے، مسائل کو حل کرنا ہے تو بھارت کو ایسی پالیسیوں سے روکا جا ئے جو خطے ،دنیا کےلئے عدم استحکام کا باعث بنیں،کشمیری عوام کو اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے،امریکی اراکین کانگریس نے جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہارکیا۔
دریں اثنا عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاامریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کیلئے حوصلہ افزا کردار ادا کیا ،دونوں فریقین کو جامع مذاکرات کی میز پر لانے میں بھی کردار ادا کریں،جنگ بندی جیسے مشکل مرحلے کے حصول پر امریکی قیادت تعریف کی مستحق ہے،مذاکرات پر بھارتی حکومت کی ہچکچاہٹ معنی خیز ہے،پاکستان دہشتگردی سمیت تمام معاملات پر بات چیت کےلئے تیار ہے لیکن کسی بھی بامعنی مکالمے کے مرکز میں مسئلہ کشمیر ہونا چاہیے،بھارت دہشتگردی کو فوجی کارروائی کے جواز کے طور پر استعمال کر کے خطے کےلئے خطرناک نظیر قائم کر رہا ہے، اقدام پورے جنوبی ایشیا کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے۔
پاکستانی وفد کے سربراہ نے خبردار کیا خطے کے ایک ارب 70 کروڑ لوگوں کا مقدر بے چہرہ غیر ریاستی عناصر کے ہاتھوں یا بھارت کے نام نہاد نئے معمول کے تابع نہیں چھوڑا جا سکتا،بھارت پاکستان کی سرزمین پر غیر قانونی و یکطرفہ جارحیت کے ذریعے جان بوجھ کر علاقائی امن کو نقصان پہنچا رہا ہے اورطویل عرصے سے کشمیر کے فلیش پوائنٹ ہمالیائی علاقے پر بیرونی ثالثی سے انکاری ہے،ٹرمپ دور صدارت میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئی اور دونوں ملک بہتری کو امن کے فروغ کےلئے استعمال کریں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















