گوادر: (مشرق نیوز)گوادر میں بہادری کی مثال، شہید سپاہی خماری بلوچ کو قوم کا سلام،پولیس کانسٹیبل نے جان پر کھیل کر دشمنوں کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ دہشتگرد کو واصل جہنم بھی کیا۔
10 مئی کی رات 12 بجے کے قریب گوادر کے علاقے بلال مسجد کے نزدیک رہائشی کوارٹرز پر 2 دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، پولیس کے ایگل سکواڈ میں تعینات سپاہی عرف خماری قریبی علاقے میں ڈیوٹی پر مامور تھے، دھماکے کی آواز سن کر فوری موقع پر پہنچے،خماری بلوچ نے نہ صرف دشمن کا مقابلہ کیا بلکہ 8گولیاں لگنے کے باوجود دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا اور علاقے کو بڑے سانحہ سے بچا لیا، خود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 11 مئی کو جام شہادت نوش کر گئے۔
سپاہی خماری 3 فروری 2001 کو گوادر کے سہرابی وارڈ میں پیدا ہوئے، دارالعلوم ہائرسیکنڈری سکول سے تعلیم حاصل کی، 27 جنوری 2024 کو گوادر پولیس میں شمولیت اختیار کی، 7ماہ کی ٹریننگ قلات، کوئٹہ میں مکمل کی اور گوادر تھانے میں تعینات ہوئے،پورے سرکاری اعزاز کےساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















