نیویارک: (بیورو رپورٹ) پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی، ”را“ ملکر کام کریں تو دہشت گردی میں کمی آئےگی۔
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈیڑھ ارب لوگوں کی قسمت نان سٹیٹ ایکٹرز یا شرپسندوں کے ہاتھ میں نہیں دی جاسکتی پاکستان اب بھی دہشت گردی کےخلاف بھارت سے تعاون کرنا چاہتا ہے،بھارت کےساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات ، سفارتکاری سے ہی ممکن ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا دنیا سے پوچھنا چاہتے ہیں کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو کیا ردعمل ہوگا؟ صورتحال بگڑنے سے پہلے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے، نریندر مودی نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے،بھارت اسرائیلی حکومت کے نقش قدم پر چل رہا ہے، بھارت دہشت گردی پر شور مچاتا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ ملکر خاتمے کےلئے کام نہیں کرتا، دونوں ممالک دہشت گردی کےخلاف متحد ہوجائیں۔
بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کارنیل کلب نیو یارک میں اوورسیز پاکستانی سوسائٹی سے ملاقات کی، امریکہ میں پاکستان کے ہونہار نوجوانوں، طلبہ سے ملنے کا موقع ملا، بیرون ملک زیر تعلیم پاکستانی طلبہ و طالبات روشن مستقبل ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستانی سوسائٹی، طلبہ کو بھارتی کھلی جارحیت سے آگاہ کیا، امریکہ میں پاکستانیوں کو بتایا بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ امن، تحمل اور ڈائیلاگ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، جنوب ایشیا میں دیرپا امن کی واحد ضمانت مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















