مریم نواز کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دےدیا،وزیراعلیٰ سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاﺅنڈیشن افضال بھٹی نے دوران ملاقات پنجاب سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،ملاقات میں افضال بھٹی نے او پی ایس ہاﺅسنگ سوسائٹی اور سکول کے معاملات سے آگاہ کیا، اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا، افضال بھٹی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد دی،ملاقات کے دوران مریم نواز نے تمام سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکرٹری آفس اور آئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دئیے، مریم نواز نے کہا موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں، حکومت پنجاب کے فوکل پرسن، بیرون ملک مقیم بھائیوں کے معاملات اور مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے گی،ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فانڈیشن افضال بھٹی نے کہا تمام اوورسیز پاکستانیز حکومت اور پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں شاندار فتح پر جشن منایا،دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے،ن لیگ کی امیدوار کی کامیابی عوام کی مسلسل بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے، عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں، صدرن لیگ نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، ثمرات سب تک پہنچیں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبار کباد، شکر الحمدللہ ! اللہ نے شاندار فتح عطا فرمائی۔