ایم ڈی واسا کی مثبت حکمت عملی،4ماہ میں 6ارب 27کروڑ سے زائد کی ریکوری

لاہور:(قمر عباس )ایم ڈی واسا کی مثبت حکمت عملی ،رواں سال جنوری سے اپریل 2025 تک 6ارب 27کروڑ 71لاکھ سے زائد ریکوری ،ماہانہ آمدنی 1ارب 67کروڑ تک پہنچی ۔

محکمے کو3 سال قبل بطور سربراہ چارج سنبھالتے ہی موجود وسائل سے آمدنی کو بہتر بنانے کی خاطر منصوبہ بندی اختیار کرتے ہوئے آپریشن اور ریونیو کو ملکر فیلڈ میں کام کرنے کی مثبت حکمت عملی اپنائی گئی ،ماہانہ آمدنی 57کروڑ سے 1ارب 67کروڑ تک پہنچ گئی جس سے ماہانہ آمدنی میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی، ایم ڈی واسا کے ویژن پر کام کرتے ہوئے نادہندگان کےخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے واٹر اور سیور کنکشن منقطع اور اندراج مقدمہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ اقبال زون فخر حیات وٹو نے ماہ اپریل میں 253.22 ملین آمدنی حاصل کی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو گلبرگ زون عاصم منیر نے ماہ اپریل میں 217.56 ملین ،ڈپٹی ڈائریکٹر راوی ذون فہد راحیل 160.76 ملین ،ڈپٹی ڈائریکٹر نشتر ذاہد نے اپریل 2025میں 258.14ملین آمدنی حاصل کی ،ڈپٹی ڈائریکٹر شالیمار زون نعیم بخش کی اپریل میں 191.52ملین ، احمد میلہ ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز بھٹی 149.62 ملین واہگہ زون 58.39 ملین ریکوری کی ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو گنج بخش زون عدنان کی جانب سے ماہ اپریل2025میں 208.74 ملین ا ور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو جوبلی ٹاﺅن احسن کی جانب سے ماہ اپریل میں 2025میں 148.78 میں روپے کی ریکوری حاصل کی گئی۔

مزید فیلڈ سٹاف کی جانب سے ریکوری کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے عملی اقدامات دیکھنے میں آئے جس کی وجہ سے محکمہ کو رواں سال کے پہلے 4ماہ میں 6ارب 27کروڑ 71لاکھ 60ہزار روپے آمدن حال کی گئی جس میں تمام ذونز کی جانب سے جنوری میں 1ارب 67کروڑ 92لاکھ 70ہزار روپے (1679.27ملین )ماہ فروری میں 1ارب 62کروڑ 35لاکھ روپے (1623.5ملین)مارچ میں 1ارب 67کروڑ 56لاکھ 60ہزار (1675.66ملین )اسی طرح ماہ اپریل میں 1ارب 64کروڑ 67لاکھ 30ہزار روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے جبکہ واسا ریونیو کے مطابق ماہ مئی میں مزید بہتری دیکھنے میں آئے گی، محکمہ واسا کے مالی حالات میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے، ایم ڈی واسا کی 3 سال تعیناتی کے دوران محکمہ مالی طور پر مستحکم ہو چکا ہے، ڈائریکٹر ریونیو مرتضیٰ حسن نے کہا ایم ڈی واسا ریکوری کے معاملہ میں برائے راست دیکھ رہے ہیں اور یومیہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ لے رہے ہیں، بہتری کارکردگی پر حوصلہ افزائی اور کارکردگی میں بہتری میں کوتاہی پر سرزنش بھی کی جاتی ہے، میں بطور ڈائریکٹر ریونیواور میرے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز بطور ٹیم ورک کو ترجیح دے رہے ہیں، نادہندگان کے خلاف کریک ڈاﺅن کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں، ایم ڈی واسا کی سربراہی میں واسا لاہور ہر شعبہ میں بہتر سے بہترین کا سفر طے کر رہا ہے۔