پاکستان سمیت 14 ملکوں کیلئے سعودی عرب کے ویزے بند
ریاض: (مشرق نیوز) سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14ممالک کیلئے ویزے بند کردئیے۔
متاثرہ ممالک میں بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں، فیصلہ امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ،پابندی کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی،سعودی عرب نے عمرہ، فیملی وزٹ، بزنس اور ٹورسٹ ویزے بھی کئی ممالک کےلئے عارضی طور پر روک دیئے ، پابندیاں جون کے اختتام تک جاری رہیں گی۔



















