بلوچستان میں آپریشنز،فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بلوچستان میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں لورالائی،ضلع کیچ میں کی گئیں،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہاہلاک ہونےوالے 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو N-70 کے قریب راراشم میں معصوم شہریوں پر ہونےوالے بزدلانہ حملوں ودیگر دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں ،دہشتگردوں ،سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔