پاکستان کو 40ارب ڈالر کی فراہمی ،عالمی بینک کے فریم ورک پر کام شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کو 40ارب ڈالر کی فراہمی ،وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر جامع عملدرآمد کےلئے کام شروع کردیا۔

حکام کے مطابق عالمی بینک نے پہلی بار 5 کی بجائے 10 سال کا فریم ورک تیار کیا،بینک 2026 سے 2035 تک 40 ارب ڈالر فراہم کرےگا،نصف رقم قرض ، باقی نجی سرمایہ کاری ہوگی۔

پہلے مرحلے میں عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرےگا، رقم تعلیم، صحت، ماحولیاتی تبدیلی،صاف توانائی و بہتر ایئرکوالٹی کےلئے ہوگی، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک حکومتی ترجیحات اور اڑان پاکستان پلان کے مطابق ہے،نجی سرمایہ کاری میں اضافے ،شمولیتی ترقی کے منصوبے بھی شامل ہےں، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے تحت مزید 20 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری ہوگی۔