پانی ریڈ لائن،24 کروڑ پاکستانیوں کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے پانی ریڈ لائن ہے ،24 کروڑ پاکستانیوں کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے،بھارت جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاپاکستان بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہرطرح سے مددکی، معرکہ حق ثبوت قوم آہنی دیواربن جائے تو کوئی طاقت گرا نہیں سکتی،کشمیرکا کوئی بھی سوداممکن نہیں، کبھی بھی کشمیرکو نہیں بھول سکتے، بھارت نے کئی دہائیوں سے کشمیرکے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی، بھارت ناکام ہوچکا اب کشمیرکا مسئلہ دبانا ممکن نہیں ، مسئلہ کشمیر عالمی سطح کا مسئلہ ہے،بھارت جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہادہشتگردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ،بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ظلم و تعصب ہے، بلوچستان میں دہشتگرد فتنہ الہندوستان کابلوچوں سے کوئی تعلق نہیں،اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں جو کچھ بھی ہوں والدین ،اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں، پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردارسازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے، اساتذہ نے پاکستان کی کہانی اگلی نسلوں کو بتانی ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہاپاکستان کوایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے آئین وقانون کے مطابق بغیرکسی سیاسی دباﺅ، مالی و ذاتی فائدے عوام کی فلاح وبہبودکےلئے کام کریں جوکوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے نفی کریں،شرکا نے اپنے تاثرات میں کہاجومحفوظ دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے، پاکستان ،مسلح افواج پر فخر ہے اور شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔