اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹے کو گرفتار کرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہااہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟،پولیس کی فاشزم بدترین اسرائیل نوازی ہے؟ کیا یہ ہے شہبازشریف ،محسن نقوی اور سر پرستوں کی فلسطین پالیسی؟۔۔
جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ، بیٹی ، بیٹا گرفتار



















