معروف ایرانی جج احسان باقری دفتر جاتے ہوئے قتل
شیراز :(مشرق نیوز) معروف ایرانی جج احسان باقری کو دفتر جاتے ہوئے قتل کردیا گیا،حملہ آوروں نے کسی چاقو یا بھاری چیز سے حملہ کیا تاہم ہتھیار کی نوعیت واضح نہیں کی گئی۔
عدلیہ کے سربراہ سید صدرارجائی نسب نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تحقیقات کا آغاز کر دیا ،ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے ملزموں کی فوری گرفتاری کےلئے ملک گیر سرچ آپریشن کا حکم دےدیا ۔



















