اسرائیل جارحیت بند ، عالمی قوانین کی پابندی کرے، سعودی عرب
ریاض:(نمائندہ خصوصی)سعودی کابینہ کافلسطین کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت کا اعادہ ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہااسرائیل جارحیت بند اور عالمی قوانین کی پابندی کرے۔
شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا وہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنائے اور اسرائیل کو جارحیت سے باز رکھنے کےلئے اقدامات کرے۔
سعودی کابینہ نے کہااسرائیل عالمی قوانین ، انسانی حقوق کے معیارات کی مکمل پاسداری کرے،فلسطینیوں کو جائز حقوق دلانے کےلئے عالمی سطح پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔



















