امریکہ کا حصہ بنو اور گولڈن ڈوم مفت حاصل کرو،ٹرمپ کی کینیڈا کو انوکھی پیشکش


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ کا حصہ بنو اور گولڈن ڈوم مفت حاصل کرو،ٹرمپ نے کینیڈا کو پیشکش کردی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا اگر کینیڈا امریکہ کی 51ویں ریاست کے طور پر شمولیت اختیار کرتا ہے تو گولڈن ڈوم دفاعی سسٹم بالکل مفت فراہم کریں گے اگر کینیڈاخودمختار ریاست کے طور پر باقی رہتا ہے تو گولڈن ڈوم سسٹم کا حصہ بننے کےلئے 61 ارب ڈالر کی خطیر رقم ادا کرنا ہوگی۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے تجویز کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کینیڈا اپنے دفاعی ڈھانچے کو خودمختاری کے تحت ہی مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،حکومت 175 ارب ڈالر کے مجوزہ دفاعی منصوبے پر سرمایہ کاری پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے لیکن ملکی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔