لاہور (اپنے رپورٹر سے) یوم تکبیر کے حوالے سے راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کی۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ عوام کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔ لوگوں نے پاکستان ذندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگائے۔ تقریب میں قومی و ملی نغمے پیش کئے گئے اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی کے تحفظ کا دن ہے۔اس وقت کے وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے ہر دبا¶ کو مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کئے۔ میاں نواز شریف نے وطن کو ناقابل تسخیر طاقت بنایا۔چاغی کے پہاڑ نعرہ تکبیر کی آج بھی گواہی دے رہے ہیں۔ اس طاقت کا مظاہرہ 10 مئی کو ساری دنیا نے دیکھا۔ آج کے دن ہم نے دشمن کے ناپاک ارادے ہمیشہ کیلئے خاک میں ملا دیئے۔ میاں نواز شریف نے کسی دبا¶ کو خاطر میں نہیں لایا اور ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ ہماری بہادر افواج نے بھارت کو وہ دھول چٹائی ہے جسے صدیوں یاد رکھا جائیگا۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور اپنی افواج پر فخر ہے۔ یوم تکبیر پاکستان کی جوہری طاقت اور تحفظ وطن کو یقینی بنانے کا دن ہے۔1998 میں بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے جس سے جنوبی ایشاءمیں طاقت کا توازن قائم ہوا۔ بھارت نے جب بھی جارحیت کی، اسے منہ کی کھانی پڑی۔ اگر بھارت نے آیندہ کسی قسم کا ایڈونچر کیا تو جواب 10 مئی سے کہیں زیادہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی قریب ہے، جلد کشمیر بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد ہو گا۔ ہماری افواج نے دشمن کے طیاروں کے پرخچے اڑا دیئے۔فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی بہادر افواج نے دشمن کو شکست دی۔10 مئی کے بعد بھارت کے پاس کچھ بھی نہیں رہا، مودی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔ بھارت کی دس نسلیں 10 مئی کو یاد رکھیں گی۔پاکستان جوہری طاقت ہے جس کی بنیاد ذولفقار علی بھٹو نے رکھی اور عملی جامہ میاں نواز شریف نے پہنایا۔ آج ہم اگر سکون سے سوتے ہیں تو ان جوانوں کی وجہ سے جو بارڈر پر ہمارے لئے قربانی دیتے ہیں۔فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کے جذبہ ایمانی کی بدولت بھارت کو شکست فاش ہوئی۔ ہم 10 اور 28 مئی والے ہیں، پاکستان کے دفاع کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے۔ بنیان مرصوص/معرکہ حق ہماری تاریخ کا سنہری باب بم چکے۔ یوم تکبیر کی پوری قوم کو مبارکباد دیتی ہوں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے،اس دن کی مناسبت سے قوم یوم تکبیر منارہی ہے۔ مودی کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔ پانی بند کرنا تو دور کی بات ہے، اگر بھارت نے دوبارہ پاکستان کا رخ کیا تو اسکا نشان مٹا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں راولپنڈی تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ بلٹ ٹرین سے سفری انقلاب کا آغاز ہو جائے گا,نالہ لئی اور زچہ بچہ ہسپتال کی منظوری ہو گئی ہے۔ ترقی کا سفر جو نواز شریف نے شروع کیا وہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاری رکھا ہوا ہے۔ جون میں مال گاڑی لاہور سے روس تک شروع کرنے جا رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کیلئے تجدید عہد کرنے کا دن ہے۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص کے تحت ہماری افواج نے بھارت کو شکست فاش دی۔ ہم ایک متحد قوم ہیں جو اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ میاں نواز شریف نے امریکی صدر کی ہر پیشکش کو ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پہل گام واقعہ مودی سرکار کا ڈرامہ تھا جو پاکستان کے خلاف بڑی سازش تھی جسے ہماری بہادر افواج نے ناکام بنا دیا۔رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا کہ مودی کی جارحیت کو ہماری افواج نے بھارتی بدترین شکست میں بدل ڈالا۔
چاغی کے پہاڑ نعرہ تکبیر کی گواہی دے رہے ہیں:مریم اورنگزیب



















