مخصوص نشستیں کیس، ن لیگ کی سپریم کورٹ میں اضافی گزارشات جمع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ن لیگ نے مخصوص نشستیں نظرثانی کیس میں اضافی گزارشات جمع کرا دیں۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اضافی گزارشات میں کہا گیا کیس میں آرٹیکل 187 کا استعمال عدالتی اصولوں کے منافی ہے،سنی اتحاد کونسل نے 80 اراکین کےساتھ مخصوص نشستوں کیلئے اپیل دائر کی، اپیل پر فیصلے سے سنی اتحاد کونسل کے پاس زیرو اراکین رہ گئے، 12 جولائی کے فیصلے نے سنی اتحاد کونسل سے اپنے اراکین بھی واپس لے لئے،ن لیگ نے موقف اپنایاآرٹیکل 187 کا اختیار لامحدود نہیں ،سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کو ایک پارٹی نہیں سمجھا جا سکتا،12 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔