عدالتوں کوعوام کےلئے مزید قابل رسائی ، شفاف بنائیں گے،چیف جسٹس
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے ٹیکنالوجی کا انضمام وقت کی ضرورت ،عدالتوں کو عوام کےلئے مزید قابل رسائی ، شفاف بنائیں گے۔
قانون و انصاف کمیشن کے زیر اہتمام عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، سپریم کورٹ کے ججز اور ماہرین نے شرکت کی۔
جسٹس شاہد وحید نے عدالتی نظام میں معلوماتی ٹیکنالوجی کی پیشرفت ، ارتقا کا جائزہ پیش کیا، چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے اقدامات کو سراہا۔
خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاعدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا انضمام وقت کی ضرورت ہے، عدالتوں کو عوام کےلئے مزید قابل رسائی ، شفاف بنایا جائے گا،سپریم کورٹ میں ای فائلنگ، ویڈیو لنک، ڈیٹا اینالٹکس کا نفاذ کررہے ہیں، عدالتی ڈیجیٹل تبدیلی کےلئے قومی فریم ورک ناگزیر اور عوامی اعتماد ،انصاف کی بہتری کےلئے ٹیکنالوجی کا استعمال لازم ہے۔
چیف جسٹس نے کہاعدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا انضمام محض جدیدیت نہیں بلکہ عدالتوں کو زیادہ قابل رسائی، شفاف اور موثر بنانے کےلئے ضروری ہے،تمام سٹیک ہولڈرز اتحاد و عزم کےساتھ آگے بڑھیں تاکہ ایسا عدالتی نظام تشکیل دیا جا سکے جوضروریات کو پورا اور آنےوالی نسلوں کا اعتماد حاصل کرے۔



















