پنجاب میں’آندھی و طوفان سے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز


لاہور:(خبر نگار)پی ڈی ایم اے نے آندھی اور طوفان کے باعث ہونے والے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دیدیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا بارشوں کی پیشگوئی ضرور لیکن شدت کی نہیں تھی،پنجاب میں ہونے والے واقعات میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کا اکھڑ جانا تھا، عوام سے درخواست ہے سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں،درجہ حرارت میں کمی کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، شجر کاری، اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔