تہران :(مشرق نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے جنگ کے دوران حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کے پرامن نیوکلیئر پروگرام کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا،شہبازشریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی،خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
بعدازاں ایرانی صدر کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہابرادر ملک کا دورہ کرکے دلی مسرت ہوئی، ایران کو اپنا دوسراگھر سمجھتے ہیں،ایرانی صدر کےساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر بات ہوئی، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا،فیصلہ کیادونوں ممالک کے دیرینہ، ثقافتی ، تاریخی تعلقات کو مزید گہرا بنایا جائے ، مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
شہبازشریف نے کہاایرانی صدر نے جنوبی ایشیا میں ہونےوالی کشیدگی پر تحفظات کا اظہار کیا، جنگ کے دوران ایرانی سفیر نے مسلسل رابطہ رکھا ،شکریہ ادا کرتا ہوں،مسعودپزشکیان کے پاکستانی عوام کےلئے جذبات پر مشکورہوں،پاکستان نے تنازع میں تحمل کا مظاہرہ کیا اور پھر مسلح افواج نے قوم کی حمایت کےساتھ بھرپور جواب دیا،پاکستان امن کا خواہشمند اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے، اقوام متحدہ قراردادوںکے مطابق کشمیر کاتنازع حل ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہاامن کیلئے بھارت سے تجارت، دہشتگردی اور پانی کے مسئلے پر بات چیت کو تیار ہیں،بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پھر اپنے ملک کا بھرپور دفاع کریں گے،پاکستان غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، غزہ میں 54 ہزار فلسطینی اسرائیلی بربریت سے شہید ہوچکے ، عالمی برادری کو اب غزہ کے معاملے پر اپنا کردار ادا کر کے جنگ بندی کرانی چاہیے،او آئی سی کے پلیٹ فارم پر پاکستان اور ایران کا موقف یکساں ہے،پاکستان ایران کے بہن بھائیوں کےساتھ کھڑا اور پرامن نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کرتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہاسرحدی علاقے میں انسداد دہشتگردی کےلئے دو طرفہ قریبی تعاون ضروری ہے، پاکستان ،ایران کے تعلقات دیرینہ ،بھارت و پاکستان کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک سے مطالبہ ہے اختلافات اور مسائل کا آپس میں بات چیت کر کے حل نکالیں،خطے کی ترقی وخوشحالی امن سے ہی ممکن ہے،ایران ،پاکستان، او آئی سی کے رکن ممالک ملکر غزہ مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہاتمام مغربی ممالک خاموش رہ کرصورتحال میں انجوائے کررہے ہیں ،فلسطین میں ہونے والی نسل کشی پرعالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے؟دورہ کرنے پر وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان پرامن مقاصد کےلئے ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے،شہباز شریف کے دورہ ایران کے حوصلہ افزا نتائج کےلئے پرامید ہوں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا 2 روزہ دورے مکمل کرکے تہران پہنچے،سعد آباد محل پہنچنے پرایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شاندار استقبال کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ،ایران کی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔
دریں اثناایرانی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ کے دوران ایران کی طرف سے پاکستان کی حمایت ،کشیدگی میں کمی کیلئے کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا فلسطین ،کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، پاکستان ،ایران کے مابین مضبوط اقتصادی تعلقات پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہو سکتے ہیں، آئندہ چند سالوں میں مشترکہ تجارتی حجم 10 بلین ڈالر تک بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
شہبازشریف نے کہادونوں ممالک کی اقتصادی ترقی ایک دوسرے سے وابستہ ہے،مضبوط تعلقات پورے خطے کےلئے فائدہ مند ہیں،پاکستان ،ایران کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط و مستحکم ہیں، اسلام آباد ، تہران خطے میں امن، ترقی اور مسلم دنیا کی وحدت کےلئے ہمیشہ ایک دوسرے کےساتھ کھڑے رہیں گے،امید ہے ایران ،امریکہ کے درمیان مذاکرات مثبت نتائج دیں گے، صرف خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی بلکہ معاشی استحکام کو بھی فروغ ملے گا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















