پاکستان، ازبکستان ،افغانستان ریلوے لائن منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان، ازبکستان اور افغانستان ریلوے لائن منصوبے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔
اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات ،موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ازبک وزیرخارجہ میں طے پایا اہم علاقائی رابطے کے منصوبے کیلئے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دیدی جائے گی۔



















