بٹ کوائن مائننگ ، اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑا قدم،حکومت نے بٹ کوائن مائننگ ، اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000میگاواٹ بجلی مختص کردی۔
وزارت خزانہ نے کہا پاکستان کرپٹو کونسل کے تحت جدید ڈیجیٹل منصوبہ شروع کردی،اضافی بجلی سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے،ڈیجیٹل معیشت سے زرمبادلہ کا نیا راستہ کھلے گا،بٹ کوائن مائننگ سے ڈالر میں آمدن ،قومی ڈیجیٹل خزانہ بنانے کا منصوبہ ہے، پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کیبل کی لینڈنگ مکمل ہے، ملک بھر میں جدید ڈیٹا سینٹرز سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع ملک کو عالمی ڈیٹا حب بنانے کےلئے موزوں ترین ہے۔
دوسری جانب سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا پاکستان کرپٹو ، اے آئی کا عالمی مرکز بن سکتا ہے،ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے، ڈیجیٹل اثاثے ملکی معیشت کو نئی سمت دیں گے،افریقہ سے 2سب میرین کیبل کے پاکستان پہنچنے سے انٹرنیٹ مزید تیز ہوگا، پاکستان میں 40 ملین کرپٹو صارفین ہیں، خطے میں قیادت کی صلاحیت موجود ہے،اعلامیے کہا گیااگلے مراحل میں قابل تجدید توانائی پر مبنی ڈیٹا سینٹرز بھی قائم ہوں گے، حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ و دیگر مراعات کا اعلان متوقع ہے۔



















