پاکستان کے لوگ بہترین ،رہنما عظیم ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: (بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کو بہترین اور رہنماﺅں کو عظیم قراردےدیا۔
جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہاپاکستان بھارت کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا، پاکستان کے لوگ بہترین ، رہنما عظیم ہیں، بھارت میں مودی میرا دوست ہے،امریکہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے کر رہا ہے۔



















