بیجنگ:(مشر ق نیوز)بیجنگ میں سہ فریقی بیٹھک،سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے اور خطے میں دہشتگردی کو روکنے پر اتفاق کرلیا گیا،دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای ،افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی ،تینوں رہنماﺅں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت تعاون مزید گہرا کرنے اور سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔
چھٹی سہ فریقی وزرائے خارجہ ملاقات کابل میں ابتدائی و باہمی طور پر موزوں تاریخ پر ہوگی،وزرائے خارجہ نے سفارتی روابط بڑھانے، مواصلات مضبوط بنانے، تجارت، بنیادی ڈھانچے ،ترقی کو مشترکہ خوشحالی کے اہم عوامل کے طور پر فروغ دینے کےلئے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال اوردہشتگردی کےخلاف عزم، خطے میں استحکام ، ترقی کو فروغ دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کیلئے ناگزیر ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا چین پاکستان کا آہنی بھائی ،سٹریٹجک پارٹنر ہے ،تعلقات کو نئی بلندیوں تک لےجانا چاہتے ہےں، پاکستان کی خود مختاری اور ترقی کے سفر کی حمایت جاری رکھیں گے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار ،تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہاوزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ چین کامیاب رہا، خطے کے امن ،ترقی کیلئے مشترکہ ویژن کو آگے بڑھایا گیا، دونوں ممالک نے آہنی دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔
بیجنگ میں سہ فریقی بیٹھک،سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق



















