آئی ایم ایف نے پٹرول ،ڈیزل پر کاربن لیوی عائد کرنے کامطالبہ کردیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کسٹمز،ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ تسلیم، آئی ایم ایف نے پٹرول ،ڈیزل پر 5رپے لٹر کاربن لیوی عائد کرنے کامطالبہ کردیا۔

بجٹ اہداف پرپاکستان ،آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں،عالمی مالیاتی فنڈ نے نئی ٹیرف پالیسی میںکسٹمز و ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ مان لیا،پاکستان میں پٹرول، ڈیزل والی نہیں، ای وہیکلز چلیں گی،2030 تک 30 فیصد نئی گاڑیاں ای وہیکلز ہوں گی،چارجنگ بیٹری پرچلنے والی گاڑیوں کیلئے سبسڈی سکیم کا اعلان کیاجائےگا،ای وہیکلز کیلئے چارجنگ سٹیشن انفرا سٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو نئے بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی امپورٹ پر پابندی ہٹانے کی یقین دہانی کرادی،پٹرول ،ڈیزل والی گاڑیوں پر2سال کیلئے5روپے لٹر کاربن لیوی عائدہوگی،کاربن لیوی جولائی 2025 سے جون2027 تک وصول کی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے کہا2030 تک دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ سے پیدا آلودگی میں 30 فیصد کمی آئے گی،حکومت نے آٹوموبائل سیکٹر پرعائد ٹیرف ومقامی کمپنیوں کوحاصل مراعات کم کرنے پر اتفاق کرلیا۔