اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں،70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں،ٹیکس دینے والے افراد ، کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینگے،ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی رعایت کے مستحق نہیں،سخت کارروائی کی جائے۔
شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا،وزیراعظم نے کہاایف بی آر اور معاون قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں،تمام اقدامات کو جلد، موثر، پائیدار طریقے سے نافذ کیاجائے۔
دریں اثنا پاک بھارت جنگ کے دوران تعاون پر اظہار تشکر کےلئے وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کریں گے،تیاریاں شروع کر دی گئیں،شہباز شریف سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے ،ترکیہ، آذربائیجان اور ایران جانے کا بھی امکان ہے،وزیراعظم نہ صرف پاکستان کا موقف پیش کریں گے بلکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















