تاریخ رقم ،90روز میں 57913نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ


لاہور :(اپنے رپورٹر سے)”اپنا کماو....اپنا کھاو“وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تاریخ رقم کر دی،صرف 3ماہ میں ایک لاکھ7ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب کے لون جاری کیے گئے،پنجاب میں پہلی مرتبہ 90روز میں 57913نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا،نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کیے گئے،پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے3 ارب 42کروڑ کے لون لیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پر خصوصی اجلاس ہوا،تفصیلی بریفنگ دی گئی،مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس ،کارڈلون کیلئے زیر غور درخواستوںکا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دےدیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹو کیا جا سکے گا،مریم نواز نے ایکسپورٹ ،مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کےلئے پلان طلب کرتے ہوئے ہدایت کی آسان کاروبار فنانس ،کارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔