درخواستیں خارج،پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائیں درست قرار دےدیں

پشاور: (بیورورپورٹ)درخواستیں خارج،پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائیں درست قرار دےدیں۔

جسٹس صاحبزادہ اسداور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی ،عدالت نے ملزموں کو ملٹری کورٹ کی جانب سے دی گئیں سزاﺅں کو درست قرار دیتے ہوئے دائر تینوں درخواستوں کو خارج کردیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا ملٹری کورٹ نے قانون کے مطابق سزائیں دیں، ملزموں نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کیا،تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ملٹری کورٹ نے تمام تقاضے پورے کئے ،اپیل کا حق اور اپنی مرضی کا وکیل دیا گیا۔